(عثمان خادم کمبوہ ) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کی کال کے باوجود لاہور کے کارکنان احتجاج کیلئے روانگی کے لائحہ عمل سے لاعلم ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارکنان اور مقامی قیادت کے پاس اسلام آباد جانے کیلئے کوئی روڈ میپ موجود نہیں،پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے آج رات لائحہ عمل دینے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر انٹرنیٹ بند ہوگیا تو لائحہ عمل کیسے پتا چلے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر پی ٹی آئی لاہور نے احتجاج کیلئے جمع ہونے کے مقام اور وقت کا تعین نہیں کیا،لاہور سےکس طرح نکلنا ہے، لاہور تنظیم نے نہیں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے قبل ہی اسلام آباد میں چھپے 200 مسلح ورکرز گرفتار، اسلحہ بھی برآمد