کراچی؛ اورنگی ٹاﺅن خیر آبادمیں فائرنگ،متحدہ کا سیکٹر انچارج جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے،مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا،مقتول نیاز حسین سیاسی جماعت کا سیکٹر انچارج تھا، ایس ایس پی ویسٹ نے کہاکہ مقتول نیاز حسین کو دو نامعلوم ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا،پولیس نے جائے وقوعہ سے چار گولیوں کے خول تحویل میں لے لئے ہیں،لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سابق رکن اسمبلی صداقت حسین نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقتول کاتعلق ایم کیوایم پاکستان سے تھا،مقتول نیازحسین اورنگی ٹاﺅن کے سابق سیکٹرممبرتھے،
صداقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آج منگھوپیرٹاﺅن یوسی ون کی میٹنگ کی تیاری کی جارہی ہے،میٹنگ کے آغازسے قبل نیازحسین کسی ضروری کام سے گئے تھے کچھ دیربعداطلاع موصول ہوئی،میٹنگ میں نئے تنظیمیں عہدوں کااعلان بھی کرناتھا۔
مقتول کے بھائی عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹاﺅن شاہ ولی اللہ نگرکے رہائشی تھے،مقتول نیازحسین سات بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔
سابق ٹاؤن ممبر نیاز حسین کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر شاہ ولی اللہ نگر عید گاہ گراؤنڈ نزد ماں ہسپتال میں ادا کی جائے گی اور تدفین سیکٹر 1/2 11 قبرستان میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی