(جنید ریاض) اساتذہ کے احتجاج کےبعدسکولوں میں پڑھائی کا پہلا روز، طلبا و طالبات کی اکثریت سکولوں میں حاضر۔
اساتذہ کے احتجاج کے بعد سکولوں میں باقاعدہ پڑھائی کا پہلا روز، سکولوں میں طلبا کی غیر حاضری 20 فیصد رہی جبکہ 80 فیصد طلبا و طالبات سکولوں میں حاضر ہیں، اساتذہ کی جانب سےپہلےروز ہی سکولوں میں باقاعدہ نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اساتذہ کو حاضری مکمل کرنے کیلئے طلباسےرابطہ کرنےکی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور وعدے سے انحراف
سی ای اوایجوکیشن پرویزاختر کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں کا وزٹ کیا ہے، پہلے روز کے باعث طلبا کی حاضری کم رہی، امید ہے کل سے سکولوں میں 100 فیصد حاضری مکمل ہوجائی گی۔