کوشش ہے شہری مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو سیل کے چکر نہ لگائیں: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو سیل کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی ان کے ہمراہ تھے، ون ونڈو سیل میں خاتون نے عوام کی دن رات خدمت کرنے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دعائیں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے مریضوں کیلئے وزیراعلیٰ امید بن گئے،بڑا اعلان کردیا
خاتون نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کرر ہے ہیں، آپ سکول، ہسپتال اور ہر جگہ نظرآتے ہیں، ہم آپ کو ہر جگہ دیکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے، آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں، آپ کو ہسپتالوں میں اور دیگر مقامات پر دورے کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
ون ونڈو میں موجود ایک اور بزرگ شہری نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ون ونڈو سیل میں دیکھ کر خوشی ہوئی، ٹیم کے ساتھ ملکر بہتری لانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود مرد و خواتین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل پوچھے، شہریوں سے ون ونڈو سیل کی خدمات کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے ایک شہری کی جانب سے چکرلگوانے کی شکایت پر متعلقہ افسر کو فوری طلب کیا اور شکایت کے فوری ازالے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے ایک شہری کا دو سال سے زیر التواء مسئلہ 4 روز کے اندر حل کرنے، ایل ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازم کی اہلیہ کی درخواست پر پلاٹ کی الاٹمنٹ کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کی، انہوں نے ایل ڈی اے حکام کو شہریوں کے امور افوری طور پر نمٹانے، شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلق معاملات نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: استحکامِ پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان؟ الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے، پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو سیل کے چکر نہ لگانے پڑیں۔