غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن عارضی طور پر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )حساس اداروں اور اسلام آباد پولیس نے غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے مقیم افغان باشندوں کو ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ عارضی طور پر رک گیا، عالمی سفارتی ذرائع کی مداخلت پر آپریشن روکا گیا، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو دیئے گئے وقت میں توسیع کا امکان ہے،واضح رہے کہ 31 اکتوبر تک غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپس جانے کا وقت دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو اپنا ڈیٹا انٹر کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،31 اکتوبر کے بعد صرف ان غیر ملکیوں کو رکنے کی اجازت ہو گی جن کے دستاویزات مکمل ہوں گے،الاٹ کئے گئے کیمپوں سے باہر نکلنے والے افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون ہو گا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک 31 اکتوبر بعد کا پلان سامنے نہیں آیا، جوبھی حکومت طے کرے گی اس کے مطابق کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کو کلین چٹ مل گئی