حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈسیک)اسرائیل نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے مطابق ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، اکتوبر کے شروع میں بھی اسرائیل نے انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔ اسرائیل نے شہادت کی تصدیق ایسے وقت میں کی جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل میں موجود ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی حمایت کا امکان