(ویب ڈیسک)ناموراداکارفواد خان ایک بارپھرسلورسکرین پرایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ایک شوبز میگزین کے مطابق امریکا میں ہونے والے جنوبی ایشیائی فلم فیسٹیول”تصویر فیسٹیول“ کی تقریبات کے دوران فواد خان کو دونوں فلموں میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کی گئی اوربتایاگیاکہ ان میں سے ایک فلم نیوزروم کی سیاست،بھاگ دوڑ اور میڈیا انڈسٹری کی جنگ پرمبنی ہے جسے"بیہائنڈ دی سین"کے نام سے بنایاجارہاہے،اس فلم کی ہدایات مہرین جبار،سرمد کھوسٹ اور محمد علی نقوی دیں گے جبکہ اسے بلال سمیع،رضا نمازی اورسوری گوپالن مل کرپروڈیوس کریں گے۔
دوسری فلم کرائم تھرلر"دی پرزنر" ہے جس کی کہانی کراچی کی سیاست،مافیا، جرائم اور شہر پر حکمرانی کے خواب دیکھنے کے گرد گھومتی ہے اور اس میں 1990 ءکا دور دکھایا جائے گا، فلم کی کہانی عمر شاہد کے ناول سے ماخوذ ہے جسے پارسا صدیقی اور احمر خان نے فلمی تشکیل دی ہے،ان دونوں فلموں میں فواد خان مرکزی کرداراداکررہے ہیں،
"دی پریزنر" کو بھارتی نژاد خواتین فلم ساز پروڈیوس کریں گی اور فوری طور پر اس کے ہدایتکار کا نام سامنے نہیں آسکا۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس نے بھارتی فلم"پشپا 2" کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑمیں خریدلیے
فواد خان کی دونوں فلمیں کب ریلیز ہوں گی؟اس کی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ،تاہم امکان ہے کہ انہیں 2025 اور 2026 میں ریلیز کیا جائے گا،ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکاکہ فواد خان کے ساتھ دونوں فلموں میں کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں فلموں میں بھارتی اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔