فائز عیسیٰ اب گھر بیٹھ کر ڈونٹ کھائیں،عمرایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے کہ ہم ریزرو سیٹس کے کیسز کو پرسو کریں گے،فائز عیسیٰ اب گھر میں ڈونٹ وغیرہ کھائیں،ہمارا احتجاج آئین اور قانون کی بالا دستی کی خاطر ہے جو جاری رہے گا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور ہوئی مگر ستم ظریفی ہے مچلکے جمع نہیں ہوئے ،جج صاحب آج اپنی سیٹ پر ہی نہیں موجود رہے ،میں اس سب کی مذمت کرتا ہوں میں جانتا ہوں کہاں سے یہ کنٹرول ہو رہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کو اور بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ میں پھنسایا گیا ہے ،
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہمارے پانچ ممبران اسمبلی کو غائب کرکے اسمبلی پہنچا کر زبردستی ووٹ کیا گیا،26 ویں ترمیم جیسے منظور ہوئی اس اقدام کی مذمت کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ خورشید شاہ کی سربراہی میں جو کمیٹی بنی اس میں کیا ہوا ان کو خود معلوم نہیں تھا ،ملک میں خواتین کو اٹھا کر شمالی کوریا برما جیسا ماحول بنایا جارہا ہے ،ملک میں ان حالات کی وجہ سے سرمایہ کاری بھی نہیں ہورہی۔
عمرایوب نے کہاکہ بشریٰ بی بی ،بانی پی ٹی آئی ،یاسمین راشداور دیگر لوگوںکو غیر قانونی طور پر جیلوں میں رکھا گیا ہے ،ہماری قانونی جنگ آئین کی بالادستی کیلئے جاری رہے گی،ہمارےوکلا مچلکوں کیلئے عدالت میں موجود ہیں مگر جج صاحبان غائب ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم ریزرو سیٹس کے کیسز کو پرسو کریں گے،فائز عیسیٰ اب گھر میں ڈونٹ وغیرہ کھائیں،ہمارا احتجاج آئین اور قانون کی بالا دستی کی خاطر ہے جو جاری رہے گا ،علیمہ اور عظمیٰ معصوم ہیں ان کو کیوں جیل میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:3 چھٹیوں کا اعلان