(امانت گشکوری) جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔
اکمل خان باری اور افضل حیدر نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی، درخواست گزاروں نے شکایت کی کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججز نے اکثریتی فیصلہ دیا، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین نے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کا کہا، دونوں ججز نے اختلافی نوٹ میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کی، کسی جج کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کا کہنا مس کنڈکٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان
درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔