(راؤ دلشاد)آئین پاکستان میں26ویں ترمیم کے بعد پنجاب میں بھی آئینی بینچ بنانے کی بازگشت شروع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئینی بینچ بنانے پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت یقینی بنائے گی،مسلم لیگ ن کی قیادت نے اس معاملے پر سر جوڑ لئے ،پنجاب اسمبلی میں آئینی بینچ بنانے کیلئے قرارداد پیش کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین سے مشاورت اور قیادت کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر قرارداد پیش کی جائے گی،نئی آئینی ترمیم میں صوبوں کو آئینی بینچ بنانے کے لئیے سادہ اکثریت درکار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:3 چھٹیوں کا اعلان