بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں: عظمیٰ بخاری کا طنز

Oct 23, 2024 | 18:48:PM

(راؤ دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اؤل بشریٰ بی بی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں رکھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں؟ ان کا تعلق تو صرف وفاق اور پنجاب میں 3 سے 5 کروڑ کی پرچیوں پر افسران لگانا تھا، ان کا کام تو صرف پی ایم ہاؤس فتح کرنے کے بعد توشہ خانہ سے قیمتی تحفے گھر منتقل کروانا تھا، ان کا کام تو صرف ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان کا کام تو صرف معصوم بچی فرح گوگی کو لوٹ مار مکمل ہونے پر فرار کروانا تھا، انہوں نے تنز کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ تو بیچاری بے گناہ جیل میں ہے۔

مزیدخبریں