پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹروں کی تیاری کیلئے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کیلئے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے،بیلاروس نے پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں بھی معاونت کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازسے بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے ملاقات کی،اس موقع پر ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال، زراعت، تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کررہے ہیں، بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاً ٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔
سفیر بیلا روس نے کہاکہ ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کیلئے خوش آئند ہو گا۔ بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بنک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کا ڈالر پر کاری وار، دیگر کرنسیاں بھی سستی