ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Oct 23, 2024 | 18:54:PM

(بابر شہزاد تُرک) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس بریگیڈیئر صلاح الدین ایوبی سبکدوش ہو گئے ان کی جگہ بریگیڈیئر سلمان خالق قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس مقرر کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان

واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں