برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے انتخابی مہم میں مداخلت کے الزام جواب دیدیا

Oct 23, 2024 | 19:07:PM

(24نیوز)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ڈونلڈٹرمپ کے برطانوی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے ارکان پر انتخابی مہم میں مداخلت کے الزام پر دوٹوک جواب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی حکمران جماعت لیبرپارٹی کے ارکان پر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کاملا ہیرس کی حمایتی مہم چلا رہے ہیں ۔برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیبر ارکان اپنے اضافی وقت میں کاملا کی حمایت کررہےہیں دوسری طرف سیاسی مبصرین کا کہنا ہے لیبر ارکان کی ڈیموکریٹک امیدوار کیلئے حمایت روایتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایمرجنگ ٹی 20ایشیا کپ،پاکستانی بولرز کی تیزگیندوں نے اماراتی ٹیم کا بھرکس نکال دیا،بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں