کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

Sep 23, 2024 | 09:14:AM
کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہارنے کی صورت میں وہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس سے ہار گئے تو یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے تاہم امید ہے کہ میں ڈیموکریٹ امیدوار کے مقابلے میں کامیاب ہو جائوں گا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پارٹی کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل لبنان کشیدگی مکمل جنگ میں بدل سکتی ہے،امریکا