بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Sep 23, 2024 | 09:28:AM
بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق   شہر کراچی میں تیز دھوپ کا راج، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری،زیادہ سے زیادہ  35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 32 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،شہر میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 15ویں نمبر پر  جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آ گیا۔