کراچی:کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی

Sep 23, 2024 | 09:37:AM

(انوشہ جعفری)کراچی کے علاقے  شیریں جناح کالونی کلفٹن میں قرطبہ مسجد کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متعدد گاڑیاں نذر آتش ہوگئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق  فائر ٹینڈرز کی مدد سے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھا دی گئی ہے،جبکہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ جس جگہ آگ لگی ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں کھڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

مزیدخبریں