میری شادی میں کافی دیرہوچُکی ہے،علی رحمٰن خان
جلدی شادی کرنے کا دباؤعورتوں پر زیادہ ہوتا ہے تاہم میرے والدین نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارعلی رحمٰن خان کا کہنا ہے کہ جلدی شادی کرنے کا دباؤ مردوں کی نسبت عورتوں پر زیادہ ہوتا ہے۔
علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطورمہمان شرکت کی جہاں شادی نہ کرنے پر معاشرتی دباؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شادی نہ کرنے پر مردوں کو بھی معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میرے والدین نے مجھے پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔
اداکار نے بتایا کہ ہاں میری شادی میں کافی دیر ہو چُکی ہے لیکن جب بھی شادی کروں گا اپنی مرضی سے کروں گا۔
علی رحمان خان نے کہا کہ ہمارا معاشرہ خصوصاً آنٹیاں شادی کے حوالے سے بہت دباؤ ڈالتی ہیں،وہ ہمیشہ شادی کے بارے میں سوال پوچھتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ شادی کرنے میں دیرہوجائے تو خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
معروف اداکارنے کہا کہ شادی ایک عظیم رشتہ ہے تو سب کو شادی کرنی چاہیے لیکن اس وقت کرنی چاہیے جب انسان کو خود یہ یقین ہو کہ وہ شادی کرنے کے لیے تیارہے اور ذمہ دار ہوگیا ہے،میرے خیال میں شادی کے لیے ہمارا معاشرتی نظام بھی ایک مسئلہ ہے،میں یہ نہیں کہنا چاہتا لیکن ہمارا معاشرہ ہی ایسا ہوگیا ہے کہ کہناپڑرہا ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے جوائنٹ فیملی سسٹم اچھا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈفلم "لاپتہ لیڈیز"آسکرکی انٹرنیشنل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد
علی رحمٰن خان نے کہاکہ یہ میرا نقطۂ نظر ہے، میں دوسروں پر یہ مسلط نہیں کرنا چاہتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کو کم از کم ایک یا دو سال اپنی فیملی سے تھوڑا دور میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے تاکہ وہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔