جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کئے بغیرسپریم کورٹ سے چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جسٹس منصور علی شاہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں شرکت کئے بغیرسپریم کورٹ سے چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا،جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیر روانہ ہو گئے،اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان موجود تھے،ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط بھیج دیا،خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،تحریک انصاف آرڈیننس کیخلاف درخواست لے آئی