آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

Sep 23, 2024 | 18:35:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 30 ستمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس منیب اختر،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ کا حصہ  ہیں،جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 17 مئی 2022 کو فیصلہ سنایا،جسٹس منیب اختر اور جسٹس (ر) اعجازالاحسن بنچ کا حصہ تھے،آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ تین دو کی اکثریت سے دیا گیا،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اختلاف کیا تھا۔اکثریتی فیصلے کے مطابق منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا،فیصلے کے مطابق منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے پارلیمنٹ قانون سازی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس، جسٹس منصور علی شاہ کی عدم شرکت،ترمیمی ایکٹ پر سوالات اٹھا دیئے

مزیدخبریں