صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش، اداکارہ نے نام بھی بتا دیا

Sep 23, 2024 | 19:18:PM

(24نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر  اداکارہ صبا فیصل کے ہاں تیسرے پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ن ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے اپنی بہو ڈاکٹر نیشا طلعت ارسلان کی گود بھرائی کی ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں صبا فیصل نے اپنے پوتے کی 2 تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے جبکہ کیپشن میں انہوں نے تفصیلات دی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آج ماشاءاللہ سے میں اور فیصل تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے ہیں۔

 سینئیر اداکارہ نے اپنے ننھے پوتے کا نام بتاتے اور اہل خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ارسلان، نیشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،سوشل میڈیا پر پوتے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریا رائے شادی کی انگوٹھی پہن کرسامنے آگئیں

مزیدخبریں