آج بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

Sep 23, 2024 | 19:46:PM
آج بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک  کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال کے حولاے سے بھی محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، 

 منگل کے روز بھی اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے   تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ میں شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش/ بوند اباندی ہو سکتی ہے۔

 گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی