(ویب ڈیسک)رشوت لینے کے الزام میں روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گرفتار کرلیا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے تاہم روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی۔
روسی حکام کے مطابق گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔
ضرورپڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے، انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔
فوربز میگزین کے مطابق تیمور سائبرنیٹکس اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔
وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔