مہنگائی کا طوفان، سفید پوش طبقہ دال خریدنے سے بھی قاصر

Apr 24, 2024 | 12:17:PM

(کلیم اختر)اوپن مارکیٹ اوریوٹیلیٹی سٹوروں پرمہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، سفیدپوش طبقےکی دسترس سے دال بھی نکلنے لگی۔

ذرائع  کے مطابق اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کے سوا کوئی چیز سستی نہیں،درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتیں 500 روپے سے زائد ہیں، چینی بدستور 155 روپے فی کلوگرام میں فروخت جبکہ درجہ سوم کا تاحال سستا گھی بھی  دستیاب نہیں ہے۔

غریب کا واحد  سہارا دال بھی پہنچ سے دور ہوگئی،دال ماش کی قیمت 545،دال مونگ 322،ثابت مسور 394روپےمیں فروخت ہونے لگیں،صارفین کی قوت  دالیں خریدنے سے بھی باہر ہوگئی ۔
یوٹیلیٹی سٹوروں پر چاول بھی 320 روپے کی بلند ترین قیمت پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیوٹی سے غائب، پنجاب بھر میں ضم شدہ سکولوں کے اساتذہ کی ہیرا پھیری پکڑی گئی

مزیدخبریں