کراچی میں میاں بیوی نے نوجوان کو گولیاں کیوں ماریں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Apr 24, 2024 | 18:47:PM

(24 نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں میاں بیوی نے نوجوان کو گولیاں کیوں ماریں؟ اصل کہانی 24 نیوز نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ماں باپ کو نوجوان پر بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ میں ملوث ہونے کا شبہ تھا،شمع بی بی اور اس کے شوہر نے باسط نامی نوجوان کو گولیاں ماری تھیں،شمع بی بی کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ لیہ پنجاب میں ہوا تھا ،والدین نے عمیر اور آصف کیخلاف لیہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس نوجوان پر فائرنگ کی گئی وہ عمیر اور آصف کا کزن ہے، ایس ایس پی ویسٹ نے زخمی نوجوان باسط کو کلین چٹ دیدی،ایس ایس پی ویسٹ کا کہناتھا کہ باسط کے لیہ میں گینگ ریپ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ہیں،ملزمان نے باسط کو ملنے کیلئے بلایا پہلے شمع بی بی نے گولی ماری، شمع بی بی کے بعد شوہر آفتاب خان نے باسط کو گولی ماری۔
حفیظ بگٹی کا مزید کہناتھا کہ میاں بیوی اور انہیں اسلحہ دینے والے ملزم مصطفی کو گرفتار کرلیا ہے،شمع بی بی کی بیٹی عمیر اور آصف کے ساتھ بھاگی تھی،اس وقت بھی ملزمان کی بیٹی ان کے ساتھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا دیدیا

مزیدخبریں