(احتشام کیانی)ایڈووکیٹ جنرل آفس اسلام آباد کے سینئر لاءافسر نے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد رفاقت علی ایڈووکیٹ بطور لاءافسر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے،لاءافسر محمد رفاقت نے اپنا استعفیٰ ایڈووکیٹ جنرل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھیج دیا ۔رفاقت علی نے استعفیٰ کے متن میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور لاءافسر مزید کام نہیں کرسکتا استعفیٰ منظور کیا جائے۔
یاد رہے کہ ایڈووکیٹ رفاقت علی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا دیدیا