اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی
حماس نے اسرائیل کوغزہ پرحملے جاری رکھنے کا جواز فراہم کیا ہے,صدرمحمودعباس

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہیداور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں ہسپتال ذرائع کے مطابق رات بھرجاری رہنے والے حملوں کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک 51 ہزار305 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہرقائد میں گرمی کی شدت برقرار،چوتھاآلودہ ترین شہربن گیا
فلسطینی صدرمحمودعباس نے کہا ہے کہ مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کوغزہ پرحملے جاری رکھنے کا جواز فراہم کیا ہے، حماس یرغمالیوں کورہا اورغزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے،حماس ہتھیارڈال دے تاکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم ہو۔