PSL:لاہور قلندرز ،پشاور زلمی میں آج پنجہ آزمائی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام جاری پی ایس ایل میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنےسامنےہوں گی۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ کا آغاز رات8 بجے ہوگا۔
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔
پشاور زلمی نے اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جس میں صرف ایک کامیابی حاصل کر سکی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے4میچوں میں سے 2 میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
شائقین کرکٹ کے مطابق شاہین الیون اور بابر الیون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:PSL:افتخار احمد اور کولن منرومیں جھگڑا