اداکارہ نعیمہ بٹ کا بالی ووڈ سےفلم کی آفرزملنے کا انکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ سے فلم کی آفرملنے کاانکشاف کردیا۔
نعیمہ بٹ کاشمارپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتاہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے،وہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ لمبے بالوں کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی پروجیکٹس میں کام کرنے کی آفرز ہوئی ہیں، انہیں ڈرامہ کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز کی بھی پیشکش ہوچکی ہے،تاہم ویزے کے مسائل کی وجہ سے ان پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری اشتہارات کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ایمن اورمنال خان کااہم انکشاف
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے لیکن میں امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر بھی ہوں، امید کرتے ہیں کہ حالات بہتر ہوجائیں گے اور سرحد پار فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔