جیکولین فرنینڈس کیلئے مبینہ بوائے فرینڈنے بالی جزیرے پر زمین خرید لی

میں کسی مفادکی بجائےدل سے اور بے غرضی کیساتھ ان کا ساتھ دے رہا ہوں، سکیش چندرشیکھر

Apr 24, 2025 | 14:56:PM
جیکولین فرنینڈس کیلئے مبینہ بوائے فرینڈنے بالی جزیرے پر زمین خرید لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے مبینہ بوائے فرینڈ بھارتی جیل میں قید سکیش چندرشیکھر نےان کے لیے جزیرہ بالی پر زمین خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔

200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرشیکھر نے جیل سے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے نام  ایک جذباتی پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی اور ان کی آنجہانی والدہ کے لیے گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

سکیش چندر شیکھر نے اپنے تازہ پیغام میں انکشاف کیا کہ میں نے انڈونیشیا کے معروف سیاحتی جزیرے بالی میں ایک ایسی زمین خریدی ہے جہاں پہلے زرعی سرگرمیاں جاری تھیں، اب اس جگہ کو ایک خوبصورت نجی باغ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے میں نے جیکولین کی والدہ کم فرنینڈس کی یاد میں کمز گارڈن بائی جیکولین فرنینڈس کا نام دیا ہے۔

سکیش کا کہنا ہے کہ یہ باغ ایسٹر کے موقع پرجیکولین کے لیے ایک تحفہ ہے، جو ناصرف ان کی والدہ کی یاد کو تازہ رکھے گا بلکہ اداکارہ کے لیے ایک پرامن پناہ گاہ بھی ہو گا۔

 اپنے پیغام میں سکیش چندر شیکھر نے لکھا کہ میں جانتا ہوں تم کس درد سے گزر رہی ہو اور میں ہر لمحہ تمہارے ساتھ ہوں، تمہاری والدہ ایک عظیم خاتون تھیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دوبارہ تمہاری بیٹی کے روپ میں جنم لیں گی۔

سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیکولین کے اردگرد موجود کئی افراد مفادات کے تحت ان کے قریب ہیں، جبکہ میں دل سے اور بے غرضی کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہا ہوں۔

یاد رہے کہ سکیش چندرشیکھر اور جیکولین فرنینڈس کے درمیان مبینہ تعلقات ایک طویل عرصے سے خبروں میں ہیں، سکیش پر الزام ہے کہ وہ اداکارہ کو قیمتی تحائف، زیورات اور پرتعیش اشیاء دیتا رہا ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے.

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نعیمہ بٹ کا بالی ووڈ سےفلم کی آفرزملنے کا انکشاف

جیکولین فرنینڈس اس وقت متعدد فلمی منصوبوں اور برینڈز کی تشہیر میں مصروف ہیں،ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ سکیش کے کسی بھی بیان یا پیغام پر تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں اور اس وقت صرف اپنے پیشہ ورانہ کیریئر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔