روہت شیٹھی نے"سمبا" اور "سوریا ونشی" کے سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی

Apr 24, 2025 | 16:39:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی نے رنویر سنگھ کی فلم"سمبا " اور اکشے کمار کی "سوریا ونشی" کے سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصرف رنویر سنگھ کی فلم سمبا کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کی بلکہ بتایا کہ اکشے کمار کی سپرہٹ فلم "سوریا ونشی" کو بھی آگے بڑھایا جائے گا۔

روہت شیٹھی نے مزید کہا کہ "سمبا" کا دوسرا حصہ ضرور بنے گااور"سوریا ونشی" کو بھی آگے لے کرجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی بالی ووڈ فلم"عبیرگلال" کی ریلیز خطرے میں پڑگئی

روہت شیٹھی نے بتایا کہ ابتداء میں ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ کسی کوپ یونیورس کی بنیاد رکھوں گا مگر جب 2011ء میں اجے دیوگن کی فلم"سنگھم"نے زبردست کامیابی حاصل کی تو خیال آیا کہ کیوں نہ ان کرداروں کو ایک مشترکہ فلمی کائنات میں جوڑا جائے،اب تک اس کاپ یونیورس میں 5 فلمیں شامل ہو چکی ہیں جس میں سنگھم، سنگھم ریٹرنز، سنگھم اگین، سمبا اور سوریا ونشی شامل ہیں۔

مزیدخبریں