انڈیا انٹرنیشنل دہشت گرد ملک ہے: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

Apr 24, 2025 | 18:23:PM
انڈیا انٹرنیشنل دہشت گرد ملک ہے: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیئر عالم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ انڈیا نے کل کے واقعہ پر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، انڈیا انٹرنیشنل دہشت گرد ملک ہے۔گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے نجی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں انڈیا کے خلاف متحد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انڈیا کا وزیراعظم پوری دنیا میں قصائی کے نام سے مشہور ہے، انڈیا میں ہونے والی قتل و غارت پوری دنیا کے سامنے ہے، ماضی میں بھی انڈیا پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ پاکستان نے ماضی میں سرحدوں کی خلاف ورزی پر انڈیا کے دو جہاز گرائے، آج وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات ہے۔

گورنر کے پی کے نے بتایا کہ ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل ہونے والی باتیں میڈیا پر حل ہو رہی ہیں، دونوں لیڈران آج میٹنگ میں تلخیوں کا حل نکالیں گے، وزیراعلی کے پی کے لاہور بار میں بیٹھ کر اپنے صوبے کے خود کفیل ہونے کی باتیں کرتے ہیں۔

انھوں ںے کہا کہ گنڈاپور لاہور بار سے خطاب میں 6 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے ڈاکٹرز، ایل ایچ وی، لوکل نمائندے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، کے پی کے میں وزیر ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔

گورنر کے پی کے کے مطابق ہمارا صوبہ 2013 سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، پنجاب اور صوبہ سرحد میں اچھے کاموں کا فیصلہ عوام آئندہ الیکشن میں کریں گے، نہروں کے معاملہ پر پی پی اور ن لیگ مل کر حل نکالیں گی، پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس میں کمی کی بجائے سڑکوں پر پیسہ لگنے کا فائدہ بھی عوام کو ہی ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ وزیرآباد کے پی کے سب سے سستی بجلی پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہائنڈرل پاور کی جانب جانے سے عوام کو سستی بجلی مل سکتی ہے، ماضی کے وزیراعظم عمران خان نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگز میں غائب رہتے تھے۔فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ ہمیں ان سے کسی بھی اچھائی کی امید نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی