پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں بانی پاکستانی تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔
پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، ملاقات کے لیے آئے مصدق عباسی، کنول شوذف، مزمل اسلم، احمد چٹھہ، روبینہ شاہین، مریم کلثوم کو پولیس نے ناکے پر روکے رکھا۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنماء اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی جی ریلویز کی زیر قیادت اراضی واگزاری کے لیے اہم اجلاس