قلات میں سڑک کنارے دھماکے سے بچے سمیت دو خواتین جاں بحق

Apr 24, 2025 | 22:22:PM
قلات میں سڑک کنارے دھماکے سے بچے سمیت دو خواتین جاں بحق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے قلات امیری میں سڑک کنارے دھماکے میں بچے سمیت دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے دوران پانچ افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قلات میں واقعہ کبوتو کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے کے باعث پیش آیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوئی، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار، چہرے پر چوٹ آئی