جنگ ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہوگا:فیصل واوڈا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت کا باپ بھی پانی بند نہیں کرسکتا، جنگ ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہوگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انھوں ںے کہا کہ ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ائیرفورس بہترین ہے، آج کے فیصلے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، بھارت نے شور کیا تھا، ہم نے عمل کر کے دکھایا۔
انھوں نے بتایا کہ پانی بھارت کا باپ بھی بند نہیں کر سکتا، یہ کوئی ٹونٹی ہے کہ کوئی بند کر دے، خدا نہ خواستہ جنگ ہوئی تو یہ صرف پاکستان اور بھارت کی نہیں ہوگی، پورے خطے میں پھیلے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان دنیا بھرمیں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، بھارت کو یاد ہوگا کہ ہم نے ابھی نندن کو پکڑا چائے پلائی اور واپس بھیج دیا، آج کے فیصلے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی بہت زیادہ مضبوط ہے، سپرپاور کے مقابلے کے ملک ہمارے ساتھ ہیں، ہم دہشت گردی والے نہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ہیں، پاکستان دنیا کی مجبوری ہے، دنیا کومداخلت کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے ہماری قوم متحد ہے، ہماری پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمنی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں سب ایک دوسروں کو گالیاں دے رہے ہیں، ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بن چکی ہے، بانی سے ہدایت پر پی ٹی آئی والے عمل نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں :قلات میں سڑک کنارے دھماکے سے بچے سمیت دو خواتین جاں بحق