رحیم یارخان میں اہلکاروں کی شہادتیں، پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ

Aug 24, 2024 | 00:05:AM
رحیم یارخان میں اہلکاروں کی شہادتیں، پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) رحیم یار خان کے علاقے کچہ ماچھکہ میں پولیس ملازمین کی شہادتوں پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی۔

سانحہ رحیم یار خان میں 12 اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈی پی او رحیم یار خان ملک عمران کو سی پی او کلوز کردیا گیا، ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان جاویداختر جتوئی کو سی پی او کلوز کردیا گیا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان کلیم احمد کو بھی سی پی او کلوز کردیا گیا، ایس ایس پی رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او رحیم یارخان تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کے حلقے میں دھاندلی کی کہانی، پتن نے رپورٹ جاری کر دی

مزید براں ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان، ایس پی انویسٹیگیشن لودھراں ناصر جاوید رانا کو تبدیل کرکے ایس پی رحیم یار خان اور ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ سعید احمد کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم رحیم یار خان تعینات کردیا گیا۔