(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین احمد عباسی اور انکے صاحبزادے بہاول خان عباسی نے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے پاکستان بالخصوص سماجی شعبے میں نواب آف بہاولپور اور انکے خاندان کی خدمات کو سراہا ،ملاقات میں ملکی اور جنوبی پنجاب کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ سینیٹر علی ظفر کی چھٹی، عمران خان نے دبنگ وکیل اتار دیا