فاسٹ باولر نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ میں پچ کنڈیشنز سے پریشان

Aug 24, 2024 | 19:54:PM
فاسٹ باولر نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ میں پچ کنڈیشنز سے پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ  پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا،امید تھی  کہ پچ   فاسٹ باؤلر کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔ 

 پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے  پوسٹ ڈے میچ پریس بریفنگ دی جس میں ان کاکہنا تھا کہ کافی سیریز میں اس طرح کی پچز مل رہی ہیں،نئے بال کے بعد پچ مدد نہیں کر رہی تھی،اتنی ہیلپ نہیں ملی جتنی امید کی جا رہی تھی،کچھ باؤلنگ بھی اتنی اچھی نہیں ہوئی،سوچا یہ تھا کہ فاسٹ باؤلر کو مدد کرے گی، اس پچ  پر زیادہ بریک ہونے کا چانسز نہیں ہیں، جب پچ  گرین یے تو ریورس سوئنگ تھوڑا مشکل ہے ،ہوم ایڈوانٹیج ملنا چاہیے تھا جو نہیں مل رہا۔ 

 دوسری جانب بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے بھی پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کی ،ان کا کہنا تھا کہ  الحمدللہ ہم نےدو  دن اچھی بیٹنگ کی ،ہم ایک اچھی پوزیشن میں ہیں ،ہمارے لئے میچ جیتنے کا بہت اچھا چانس ہے ،کل پہلے سیشن میں  جلدی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ،ہم ایک عرصہ کے بعد اتنا بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ،جو کھلاڑی اچھا نہیں کھیل رہے تھے انہوں نے رنز کیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایک ہی میچ میں 3 سپر اوور، کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم