سلمان خان اپنے والد کی فلم ’شعلے‘دوبارہ بنانے کے خواہشمند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے والد کی فلم 'شعلے' کو دوبارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں پروڈیوسر سلیم خان اور سکرین رائٹر جاویداختر کی زندگی پر بننے والی دستاویزی سیریز ’اینگری ینگ مین ‘ ریلیز ہوئی ہے جس کی تقریب میں سلمان خان اور جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر نے بھی شرکت کی،اس دوران بالی ووڈ پروڈیوسر فرح خان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ سلیم اور جاوید اختر کی کون سی فلم کو دوبارہ بنانا چاہیں گے؟
اداکار نے فوری مشہور زمانہ فلم ’شعلے‘کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی فلم کا ری میک بنانا چاہوں گا تو وہ شعلے ہوگی، میں جے اور ویرو دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں جب کہ میں ولن’گبر‘ے کردار کا بھی خواہش مند ہوں،اسی پر بات کرتے ہوئے سکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ فلم شعلے میں ولن ’گبر ‘کا کردار امجد خان ے کیا تھا اور اس کردار کو اداکار سنجیو کمار اور امیتابھ بچن بھی کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عشق ہوا ‘محبت اور عشق کا امتزاج اپنے اندر سمیٹے ہوئے ایکشن سے بھرپور محبت کی کہانی