(زبیر اعوان) ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی کے مقام پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاںبحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے بائث گھر میں موجود 9 افراد ملبہ تلے دب گئے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی تاہم کچا گھر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات: جہانگیر ترین کا 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے لعشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔