بلوچستان؛ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 3 بڑے نام آمنے سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن رند)عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی جانب کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، بلوچستان سے 3 بڑے نام آمنے سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 2 صوبائی اور 1 قومی نشست پر کاغذات جمع کرادئیے ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پی بی 21 پی بی 22 اور این اے 257 کےلئے کاغذات جمع کرائے ۔
ان کے مد مقابل سابق ممبر قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے بھی 3 نشستوں کےلئے کاغذات جمع کرادئیے ،اسلم بھوتانی نے پی بی 21 پی بی 22 اور این اے 257کیلئے کاغذات جمع کرائے ،سابق وزیر بلدیات صالح بھوتانی کے کاغذات بھی پی بی 21 پی بی 22 اور این اے 257 کےلئے جمع کرائے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی