عمر ایوب کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی

قائد حزب اختلاف کی درخواست ضمانت تھانہ حسن ابدال میں درج تین مقدمات میں دائر کی گئیں

Dec 24, 2024 | 12:05:PM

(ارشاد قریشی)24 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ،قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

عمر ایوب کی درخواست ضمانت تھانہ حسن ابدال میں درج تین مقدمات میں دائر کی گئیں، عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستین ڈاکٹر بابر اعوان نے دائر کیں، قائد حزب اختلاف کی عدم حاضری کے باعث درخواست  پر سماعت نہ ہوسکی۔
درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

اسے بھی پڑھیں:کرم میں ایمرجنسی سے متعلق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا بیان آگیا

مزیدخبریں