(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.57 روپے سے کم ہوکر 278.47 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے کمی سے 279.51 روپے ،یورو 1.37 روپے سستا ہوکر 289.68 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.63 روپے سستا ہوکر 349.81 روپے کا ہوگیا۔جبکہ یو اے ای درہم 76.10 روپے اور سعودی ریال 74.35 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ کو عام تعطیل نوٹیفکیشن جاری