گوجرانوالہ؛ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو 5سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم شبیر حسین کو 5 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔
مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت سینٹرل 1 گوجرانوالہ کے جج نعیم شیخ نے کی،ملزم کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم نے شہری کو امریکہ بھیجنے کیلئے14 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے تھے،ملزم متاثرہ شہری کو امریکہ بھیجنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 5 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،ملزم کی جانب سے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی قید گزارنا ہوگی۔
ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اسفہان اکرم کانگ نے کی جبکہ مقدمے کی تفتیش انسپکٹر اورنگزیب نے کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کو ملزم کی حوالگی کے احکامات جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیں:جمعہ کو عام تعطیل، نوٹیفکیشن جاری