کھربوں روپے کی کرپٹو کرنسی چوری کرنے والا ملک کونسا ہے؟ نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے 2024 میں 1 ارب 34 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی، دنیا بھر میں چوری ہونے والی کرپٹو کرنسی کا یہ تقریباً 60 فی صد حصہ ہے۔
چینالیسز کی تحقیق کے مطابق 2024 میں کرپٹو پلیٹ فارمز سے 2.2 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری ہوئی ہے جو پچھلے سال سے 21 فیصد زیادہ ہے جس میں شمالی کورین ہیکرز کا کردار ہے۔
2023 کے مقابلے میں شمالی کوریا کے ہیکرز کی جانب سے چرائی گئی کرپٹو کرنسی میں 102 فی صد اضافہ ہوا، گزشتہ برس ان ہیکرز نے 66 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی تھی۔
شمالی کوریا پر الزام ہے کہ وہ چرائی گئی کرپٹو کرنسی کو اپنے آپریشنز اور نیوکلیئر ہتھیاروں کی ترقی میں استعمال کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا اور بین الاقوامی ماہرین کے تجزیے کے مطابق پیانگ یانگ چرائی گئی کرپٹو کرنسی اپنے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور بلیسٹک میزائل پروگرام کی مالی اعانت کے لیے استعمال کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار