(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر بروز بدھ کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پرمرکزی بینک بند رہے گا۔سٹیٹ بینک کے ساتھ دیگر بینک اور سرکاری و نجی مالیاتی ادارے بھی 25 دسمبر 2024ء کو بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جاتا ہے اور اسی روز مسیحی برادری کرسمس کا تہوار بھی مناتی ہے، 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
سندھ حکومت 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کو چھوڑ کر بھارت میں شادی کرنیوالی سیما حیدر سے متعلق اہم خبر