(اسرار خان)موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے لاہور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے, انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں.
ترجمان نے مزید بتایا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
موٹروے پولیس نے عوام کو معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد