(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسترد شدہ لوگ احتجاج کررہے ہیں، جن کے پورے سندھ میں 15 اُمیدوار تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی۔
مزید پڑھیں: سائفر، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی، اسمبلی میں جو جماعتیں ہیں یا نہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔