نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی داتا دربار پر حاضری، ملکی خوشحالی اور امن کیلئے دُعا کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور ملکی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی اور وطن کے امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی، خطیب داتا دربار مسجد مفتی رمضان سیالوی نے دعا کرائی۔
یہ بھی پڑھیے: 10سال سے زیر التواءایک اورمنصوبہ مکمل،محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کاافتتاح کردیا
صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، کمشنر، سیکرٹری اوقاف اور مدینہ فاؤنڈیشن کے اسلم ترین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔