تکنیکی اور آپریشنل وجوہات: کراچی سےروانہ ہونیوالی9پروازیں منسوخ

Feb 24, 2025 | 09:52:AM

 (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سےروانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ICC چیمپئینز ٹرافی میں میچ جیت کر مقابلہ3.3 سے برابر کر دیا

کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157اورکراچی سے کوالالمپورجانے والی بتیک ایئر کی پرواز او ڈی 136  بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں